ڈیوڈ وارنر کا نشے میں ڈرائیونگ کا اعتراف، سڈنی تھنڈرز کی قیادت داؤ پر لگ گئی
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے نشے میں گاڑی چلانے کے مقدمے میں جرم قبول کر لیا ہے، جس کے بعد ان کی سڈنی تھنڈرز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔
عدالتی سماعت کے دوران ان کے وکیل نے بتایا کہ وارنر نے ایسٹر سنڈے کے روز مڈ رینج ڈرنک ڈرائیونگ کے الزام کو تسلیم کیا۔ پولیس کے مطابق 5 اپریل کو سڈنی میں روڈ سائیڈ چیک کے دوران انہیں روک کر مزید ٹیسٹ کے لیے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں ان کا بلڈ الکحل لیول 0.104 ریکارڈ ہوا، جو قانونی حد سے کافی زیادہ تھا۔
وکیل کا کہنا تھا کہ وارنر نے ایک دوست کے گھر تین گلاس شراب پی اور بعد میں گاڑی چلانے کا فیصلہ کیا، جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے نرمی کی درخواست کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
عدالت کی جانب سے وارنر کو 18 اگست کو سزا سنائی جائے گی، جبکہ اس واقعے کے بعد ان کی ٹیم کی قیادت بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔ متعلقہ کرکٹ حکام نے اس معاملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے نشے میں ڈرائیونگ کے خلاف سخت مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔
_2026_07_22_16_10_37_26288089.jpg)


Leave A Comment