امریکا: سابق پاکستانی فاسٹ بولر احسان عادل کو امریکی ٹیم کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل گیا ہے۔

احسان عادل کو ان فٹ بولر جسی سنگھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ ابتدائی اسکواڈ میں ان کا نام شامل نہیں تھا۔

پاکستانی نژاد بولر احسان عادل نے پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 13 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ پانچ سال قبل وہ امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور اب امریکی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

کل کے میچ میں امریکہ کی جانب سے محمد محسن اور احسان عادل پاکستان کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ پاکستان میں پیدا ہونے والے علی خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے اس میچ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار