تھل جیپ ریلی کے فائنل راؤنڈ میں فیصل شادی خیل کی شاندار فتح
مظفرگڑھ – تھل جیپ ریلی 2025 کے فائنل راؤنڈ میں پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں فیصل شادی خیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ فیصل شادی خیل نے 200 کلومیٹر کا مشکل ٹریک صرف 2 گھنٹے 10 منٹ اور 18 سیکنڈ میں عبور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
نادر مگسی نے 2 گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے دوسری جبکہ محمد رضا سعید نے 2 گھنٹے 15 منٹ 48 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کیٹیگری میں بھی جوش و جذبہ قابل دید رہا۔ پری پیئرڈ ویمن کیٹیگری میں سلمی خان مروت نے ایک گھنٹہ 30 منٹ اور 20 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دینا پٹیل دوسرے نمبر پر رہیں۔
تھل جیپ ریلی میں ملک بھر سے ماہر ڈرائیورز نے حصہ لیا، جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد مظفرگڑھ پہنچی۔



Leave A Comment