پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ مستقبل میں بڑی ٹیموں کے خلاف جارحانہ اور بے خوف کرکٹ کھیلنا ضروری ہے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے تحت پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ ٹی 20 سیریز کے میچز 31 جولائی، 2 اور 4 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

ٹیم انتظامیہ اور شائقین کو امید ہے کہ قومی ویمن ٹیم اس سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار