پاکستان کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر اور اوول کے ہیرو فضل محمود کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے۔

فضل محمود 18 فروری 1920ء کو لاہور میں پیدا ہوئے اور انہوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کر دیا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دیں اور ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلوانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

1954ء میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں ان کی شاندار باؤلنگ نے پاکستان کو تاریخی فتح دلائی، جہاں انہوں نے 99 رنز دے کر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی پر انہیں عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔

فضل محمود کو 1955ء میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا۔ انہوں نے 1962ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی اور بعد ازاں پولیس سروس میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا۔ وہ 30 مئی 2005ء کو انتقال کر گئے، تاہم ان کی خدمات آج بھی کرکٹ شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار