گرین ٹاؤن میں کمسن بچی سے نازیبا حرکات کا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
گرین ٹاؤن کے علاقے میں کمسن بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ویڈیو کے ذریعے کی گئی تھی، جس میں وہ واقعے کے بعد فرار ہوتا دکھائی دیا۔ ویڈیو سامنے آنے پر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرین ٹاؤن کے ایک ناکے پر دو موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد شبیر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
_2026_07_29_09_39_27_96863357.jpg)
_2026_07_31_18_15_27_31441134.png)

Leave A Comment