ایبٹ آباد میں موسلادھار بارش، اہم شاہراہیں زیرِ آب، ٹریفک کا نظام درہم برہم
ایبٹ آباد شہر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے نظامِ زندگی متاثر کردیا، جبکہ شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ شاہراہِ ریشم، مری روڈ اور پی ایم اے روڈ پر پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہر کے نشیبی علاقوں اور ذیلی سڑکوں پر بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات نے ایبٹ آباد اور گردونواح میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بارش کے پیش نظر ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور بارش کے دوران ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرناک شاہراہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
_2026_08_11_10_29_42_90995621.jpg)
_2026_08_13_09_16_12_80842512.jpg)
_2026_08_13_09_14_03_72709571.jpg)
Leave A Comment