عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں طبی معائنے کے بعد عمران خان کو علاج فراہم کیا گیا اور ضروری ادویات تجویز کی گئیں۔ طبی معائنے اور علاج کے بعد انہیں دوبارہ سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اتوار 8 نومبر کو بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا تھا۔
تاحال طبی معائنے کی وجوہات اور صحت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔



Leave A Comment