پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، ملتان صدر سمیت متعدد تحصیلوں کے افسران تبدیل
پنجاب حکومت نے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد افسران کو تبدیل کرکے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر کو تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی میں سیکشن افسر تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکشن افسر مہوش بتول کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد مقرر کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم کو عہدے سے تبدیل کرکے مزید احکامات کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تقرری کی منتظر خوشبہ حسین کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں بھی انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر ازکا سحر کو تبدیل کرکے مزید احکامات کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد اشرف صالح کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، اسسٹنٹ کمشنر لیہ زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ملتان انعم صغیر کا تبادلہ کرکے انہیں اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں مقرر کر دیا گیا ہے۔

_2026_11_10_09_33_23_70764271.jpg)

Leave A Comment