ممبئی: ٹی 20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شاندار مقابلہ ہوگا۔ میچ ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ہوگا۔

انگلینڈ کی ٹیم میں آل راؤنڈر ول جیکس اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ بھارت کے سنجو سیمسن اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انگلینڈ نے سپر ایٹ راؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان جیسے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ انگلینڈ کی بہترین اسپن بولنگ بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے چیلنج ہوگی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں لگاتار تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں مد مقابل آئیں گی۔ 2022 میں انگلینڈ جیتا تھا جبکہ 2024 میں بھارتی ٹیم کامیاب رہی۔ مجموعی طور پر ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 5 مرتبہ مدمقابل آئیں، جس میں بھارت نے 3 اور انگلینڈ نے 2 بار فتح حاصل کی۔ ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 29 میچز کھیلے گئے، جن میں 17 بھارت اور 12 انگلینڈ نے جیتے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار