ایرانی رہنما کا پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دینے کا بیان
ایران کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضائی نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام کے درمیان محبت اور تعلق دنیا میں بے مثال ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن رضائی نے کہا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے اسٹریٹجک معاون ہیں، جبکہ پاکستانی حکومت، فوج اور عوام اسلامی دنیا کیلئے ایک عظیم اثاثہ ہیں۔
انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا کو باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات گزشتہ چند ماہ کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔
_2026_08_13_09_10_26_89333621.jpg)
_2026_08_13_09_16_12_80842512.jpg)
_2026_08_13_09_14_03_72709571.jpg)
Leave A Comment