ایران کے نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب کو اپنی عسکری صلاحیتیں اس حد تک بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ملکی سرحدوں سے باہر دشمن کی سرزمین تک کارروائی کی جا سکے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کو اپنی صلاحیتوں میں اس قدر اضافہ کرنا ہوگا کہ جارحانہ کارروائیاں دشمن کے علاقے تک انجام دینے کی پوزیشن میں ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے، تاہم ان کے مطابق دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکام بنائے گئے ہیں۔

رضا نقدی نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ ایران کو ایسی صلاحیت حاصل کرنی چاہیے جس کے ذریعے ضرورت پڑنے پر جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئے جارحانہ فوجی ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت مؤثر طور پر موجود ہونی چاہیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ عسکری صلاحیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت اسے عملی طور پر استعمال کیا جا سکے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار