آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا تنازع، ایران نے عمان کی تجویز مسترد کردی
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسٹریٹجک بحری راستے پر اپنے کنٹرول کا مطالبہ بڑھا دیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق عمان نے تجویز دی تھی کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستے کو دونوں ممالک کے درمیان برابر تقسیم کیا جائے، جس کے تحت 50 فیصد راستہ ایران اور 50 فیصد عمان کے علاقائی پانیوں میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے مطابق بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی حدود سے گزریں گے، تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ اپنے پانیوں میں واقع حصے کا مکمل انتظام وہ خود کرے گا۔
ایرانی حکام کا مزید کہنا ہے کہ عمانی حدود میں واقع بحری راستے کے ایک حصے کا کنٹرول بھی ایران کے حوالے کیا جائے، بصورت دیگر آبنائے ہرمز کی گزرگاہ بند کی جا سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم راستہ ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی کشیدگی کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
_2026_07_29_10_13_37_66230783.jpg)
_2026_07_31_10_07_25_33211338.jpg)
_2026_07_31_10_04_54_31234735.jpg)
Leave A Comment