میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم آئندہ فیفا ورلڈکپ کے دوران میکسیکو میں قیام کرے گی۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے ایرانی ٹیم کو اپنے ملک میں رات گزارنے کی اجازت دینے سے گریز کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکسیکو کی صدر نے کہا کہ ان کے ملک کے پاس ایران کی میزبانی سے انکار کی کوئی وجہ نہیں، اس لیے فیفا کی درخواست پر یہ ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

فیفا کے مطابق ایرانی ٹیم کا تربیتی مرکز میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا جائے گا۔ اس سے قبل ایران کیلئے امریکا کے شہر ٹکسن کو بیس کیمپ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، تاہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے باعث منصوبہ تبدیل کر دیا گیا۔

ایران اپنی گروپ میچز امریکا میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف کھیلے گا۔ اس دوران ایرانی کھلاڑی میچز کیلئے امریکا جائیں گے لیکن قیام میکسیکو میں کریں گے۔

ایران کے وزیر کھیل نے بھی تصدیق کی ہے کہ فیفا کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کو امریکا میں داخلے کیلئے ویزے جاری کیے جائیں گے، تاہم بعض افراد پر پابندیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار