اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 1125 جنرل کونسلر کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں 110 خواتین بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 6568 کاغذات نامزدگی جاری کیے گئے تھے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج شائع کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 16 نومبر تک ہوگی۔

اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوگئی تھی۔ تقریباً ساڑھے پانچ سال بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو شیڈول ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار