اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے ملک میں چھوٹے صوبوں اور بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے تحریک کا آغاز کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بہاولپور اور صوبہ ہزارہ متفقہ قراردادوں کے بعد وجود میں آچکے ہیں، اسمبلی رہے یا نہ رہے، منظور شدہ قراردادیں برقرار رہیں گی۔

محمد علی درانی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے قیام کی تحریک اب نہیں رکے گی۔ نئے صوبوں کی بات پاکستان کو توڑنے کی نہیں بلکہ جوڑنے کی ہے، تاہم موروثی سیاسی جماعتیں چھوٹے صوبوں کے قیام کی مخالفت کر رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نئے صوبوں کے قیام پر متفق ہیں اور مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ ان کے مطابق مزید صوبے بننے سے حکومتی اخراجات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام خوشحال ہوں گے اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کے مواقع ملیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار