آزاد کشمیر احتجاج پر حکومت کا ردعمل، خواجہ آصف نے بھارتی مداخلت کا الزام عائد کردیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے موجود عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احتجاج کے پیچھے بھارتی حمایت یافتہ لوگ شامل ہیں جو ملک کے اندر موجود ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان کسی محب وطن پاکستانی کی نہیں ہو سکتی، چاہے اس کا تعلق کسی بھی علاقے سے ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف کی جانے والی باتوں کی انہیں کوئی پروا نہیں، حکومت صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
_2026_07_29_10_17_50_23679212.jpg)


Leave A Comment