ایم فور موٹروے پر کار اور ٹینکر میں خوفناک تصادم، سابق پولیس سپرنٹنڈنٹ جاں بحق، تین زخمی
ایم فور موٹروے پر عبدالحکیم کے قریب کار اور ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سابق سپرنٹنڈنٹ پنجاب پولیس سمیت ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ملتان کی جانب عبدالحکیم سے تقریباً چھ کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں لاہور سے مظفرگڑھ جانے والی کار آگے چلنے والے ٹینکر سے پیچھے کی جانب ٹکرا گئی۔ حادثے میں 75 سالہ محمد اسماعیل موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت محمد اسماعیل خان کبڑا، سابق سپرنٹنڈنٹ پنجاب پولیس، کے طور پر بتائی گئی ہے۔ حادثے میں 48 سالہ محمد فہیم، 36 سالہ محمد شعیب اور 22 سالہ احمد زخمی ہوئے۔ تمام افراد کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی عبدالحکیم منتقل کر دیا۔



Leave A Comment