بیوی کو مبینہ قتل کرنے کے بعد شوہر خود تھانے پہنچ گیا، گھر سے 28 سالہ خاتون کی لاش برآمد
ملتان: ملتان کے علاقے تھانہ کوتوالی کی حدود میں گھر سے 28 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر خود تھانے پہنچ گیا اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔ ملزم کے بیان کے مطابق اس نے گزشتہ روز کھانا پکانے والے چمچ سے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ حفظہ حیات کے نام سے ہوئی ہے، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر نشتر اسپتال منتقل کردی ہے اور واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شوہر گزشتہ روز اپنی دونوں بیٹیوں کو رشتے داروں کے پاس کوٹ ادو چھوڑ کر آیا تھا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



Leave A Comment