ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر 10 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ
منڈی بہاؤالدین: سپیشل لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے ہفتہ وار اردل روم کے دوران محکمانہ کیسز کی سماعت کی اور سپیشل لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 10 پولیس ملازمان کی برطرفی کے احکامات جاری کیے۔
اردل روم کے دوران ایک کانسٹیبل کو سنشور (سخت سرزنش) کی سزا بھی سنائی گئی۔
قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس فورس میں ڈسپلن اور فرائض کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ انجام دینے ہوں گے۔



Leave A Comment