نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کاشتکاروں کو خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے سے بچاؤ کے لیے فوری سپرے کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آصف علی نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اس لیے کسان اپنی فصلوں کی مسلسل نگرانی کریں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر حملے کی علامات ظاہر ہوں تو زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب ادویات کا سپرے کیا جائے اور غیر ضروری یا غلط کیمیکل کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

ہدایت کے مطابق سپرے کے بعد کم از کم 10 دن تک پھل کو نہ توڑا جائے تاکہ اس کے اثرات مکمل طور پر ختم ہو سکیں اور پھل محفوظ رہے۔

ماہرین نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ محکمہ زراعت کے توسیعی عملے سے رابطہ رکھیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے اور بہتر پیداوار حاصل ہو۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار