محمد عامر کی دی ہنڈرڈ میں انٹری، ٹرینٹ راکٹس کے ساتھ نیا معاہدہ طے
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انگلینڈ کی معروف فرنچائز لیگ "دی ہنڈرڈ" میں معاہدہ کر لیا ہے۔ وہ اس لیگ میں ٹرینٹ راکٹس کی نمائندگی کریں گے اور انہیں ڈیوڈ پین کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد عامر کو حال ہی میں برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد انگلینڈ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مقامی کھلاڑی کا درجہ حاصل ہو گیا ہے، جس کے باعث اب وہ اوورسیز پلیئر کے بجائے لوکل پلیئر کے طور پر کھیل سکیں گے۔ اس پیش رفت سے ان کے لیے انگلش کرکٹ میں مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
_2026_07_11_09_21_10_45947844.jpg)


Leave A Comment