محمد علی درانی کا بہاولپور صوبے کے قیام کے لیے آج سے ملک گیر مہم شروع کرنے کا اعلان
سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے بہاولپور صوبے کی بحالی اور ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے آج سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانا ہے تو نئے اور چھوٹے صوبے بنانا ہوں گے۔
محمد علی درانی نے کہا کہ وہ ملک بھر میں چھوٹے صوبوں اور بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ بہاولپور صوبے کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی پہلے ہی منظور کرچکی ہے، اس لیے بہاولپور اور ہزارہ صوبے فوری طور پر قائم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوام کو بہتر حکومتی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ محمد علی درانی نے دعویٰ کیا کہ جو سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام کی مخالفت کریں گی، وہ سیاسی طور پر ختم ہو جائیں گی۔


_2026_11_10_09_33_23_70764271.jpg)
Leave A Comment