ملتان: ممتاز آباد فلائی اوور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو ٹرک اور ایک ٹرالی حادثے کا شکار ہوگئے، جبکہ ایک ٹرک فلائی اوور سے نیچے جاگرا۔ حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔

سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے مطابق حادثے کے بعد فلائی اوور پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے قریب غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

حادثے میں جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار