ملتان: 15 سالہ وسیم عباس کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر اور چہرے پر شدید چوٹوں کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ رپورٹ کے مطابق موت سر پر شدید چوٹ لگنے اور دماغ کو نقصان پہنچنے کے باعث ہوئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کے سر اور چہرے کا بایاں حصہ شدید متاثر تھا۔ اس کے علاوہ اوپری جبڑے اور ناک کی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئیں۔ رپورٹ میں جسم پر بھاری اور کند ذریعے سے چوٹیں لگنے کے نشانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جبکہ دائیں گھٹنے پر خراش کا نشان بھی موجود تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر پائی جانے والی چوٹوں کو موت سے قبل لگنے والی چوٹیں قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وسیم عباس کی موت 19 اکتوبر کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر ہوئی، جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں اسی روز رات 9 بج کر 55 منٹ پر پوسٹ مارٹم کا عمل شروع کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹ میں سر پر شدید چوٹ اور دماغ کو پہنچنے والے نقصان کو موت کی وجہ بتایا گیا ہے۔ واقعے کے مکمل حقائق، چوٹوں کے حالات اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ حکام کی تحقیقات سے ہی ممکن ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار