خانیوال میں پسند کی شادی کرنے والی نو بیاہتا نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ صدر خانیوال کی حدود چک نمبر 170 دس آر میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا نے تین روز قبل اپنی پسند سے محمد سہیل کے ساتھ شادی کی تھی۔ اہلخانہ مبینہ طور پر اسے سسرال سے یہ کہہ کر واپس گھر لائے کہ بیٹی کی رخصتی اپنے گھر سے باعزت طریقے سے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گھر واپس لانے کے بعد اقرا کو اس کے والد فلک شیر نے اپنے دو بھائیوں اور بیٹے کے ہمراہ مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر قتل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد سہیل کی مدعیت میں اس کے والد فلک شیر، دو بھائیوں اور ایک بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد فلک شیر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار