ناروے کا بڑا اپ سیٹ، برازیل کو شکست دے کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں داخل
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برازیل کو 1-2 سے شکست دے دی اور پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، تاہم برازیل کو پنالٹی کا موقع ملا جسے ناروے کے گول کیپر نے بہترین انداز میں روک لیا۔
دوسرے ہاف میں ناروے نے محتاط کھیل پیش کیا اور جوابی حملوں پر توجہ دی۔ میچ کے آخری لمحات میں ارلنگ ہالینڈ نے مسلسل دو گول کرکے اپنی ٹیم کو واضح برتری دلائی۔
برازیل نے آخر میں ایک گول کرکے مقابلہ دلچسپ بنانے کی کوشش کی لیکن وہ شکست سے نہ بچ سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
یہ کامیابی ناروے کے لیے تاریخی ہے جبکہ برازیل کی شکست کو ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
_2026_07_06_08_57_52_27335766.jpg)


Leave A Comment