وہاڑی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
وہاڑی کے علاقے 69 ڈبلیو بی میں بچوں کی لڑائی کے دوران بڑوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ ان کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہوگئی۔ معاملہ بڑوں تک پہنچنے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور بلال نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سرفراز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ نواز، قمر زمان سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ مترو پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ مبینہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
_2026_08_13_08_23_12_82392423.jpg)


Leave A Comment