ایشیا اردو

آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دیکر لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز پاکستانی بیٹرز کی جانب سے انتہائی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گرین کیپس نے جیتی ہوئی بازی کینگروز کی جھولی میں ڈال دی۔
مہمان ٹیم کے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر الیون235 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اس سے قبل پاکستان نے آخری روز بغیر کسی نقصان کے 73 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، 77 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی، عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کیمرون گرین کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے، اظہر علی کو لیون نے شکار کیا، انہوں نے صرف 17 رنز بنائے۔
گذشتہ روز آسٹریلوی ٹیم نے دوسری اننگز 227 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نا قابل شکست رہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار