پاکستان میں ہیپاٹائٹس کا بڑھتا بحران: ایک کروڑ 29 لاکھ متاثر، ہر 11 منٹ میں ایک موت
پاکستان میں ہیپاٹائٹس ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک کروڑ 29 لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہیں، جبکہ ہر سال 48 ہزار سے زائد اموات ہیپاٹائٹس کے باعث ہوتی ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہر 11 منٹ بعد ایک شخص اس بیماری کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 91 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی جبکہ 38 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہیں۔ ملک میں ہر 10 مریضوں میں سے صرف 3 کو ہی مناسب علاج کی سہولت میسر ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد علاج سے محروم ہیں۔
ماہرین کے مطابق غیر محفوظ انجیکشنز، آلودہ سرنجز اور خون کی غیر محفوظ منتقلی اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔ سال 2024 کے دوران ہیپاٹائٹس سی کے 88 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس خطرناک مرض کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ 2030 تک اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔
_2026_07_29_09_29_16_51445973.jpg)
_2026_07_31_09_47_32_40220330.jpg)
_2026_07_31_09_45_44_95568413.jpg)
Leave A Comment