امریکا میں خون کی شدید قلت، او گروپ کی فراہمی محدود کر دی گئی
امریکا میں خون کے ذخائر میں شدید کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث متعلقہ ادارے نے قومی سطح پر قلت کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق طلب میں اضافے اور عطیات میں کمی کے باعث ہسپتالوں کو او گروپ خون کی فراہمی محدود کر دی گئی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ او پازیٹو خون کا ذخیرہ ایک دن سے بھی کم رہ گیا ہے، جو سب سے زیادہ استعمال ہونے والا گروپ ہے اور بڑی تعداد میں مریضوں کے لیے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال صحت کے نظام پر اضافی دباؤ ڈال رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید گرمی، خراب فضائی معیار اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے، جس سے ذخائر مزید متاثر ہوئے ہیں۔
ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد خون عطیہ کریں کیونکہ ہر عطیہ کسی نہ کسی انسانی جان کو بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی چند سال پہلے اسی نوعیت کی قلت سامنے آ چکی ہے، جس کے بعد صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، تاہم ایک بار پھر خون کے ذخائر میں کمی نے تشویش پیدا کر دی ہے۔
_2026_07_31_09_45_44_95568413.jpg)
_2026_07_31_09_47_32_40220330.jpg)
_2026_07_31_09_44_05_43599594.jpg)
Leave A Comment