نیشنل ہاکی پروگرام میں تیزی، 441 اسکولز کی رجسٹریشن مکمل
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے فروغ کے لیے جاری اسکولز پروگرام میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ فیڈریشن کے مطابق اب تک 441 اسکولز نیشنل ہاکی پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں رجسٹرڈ اسکولوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ہدف مکمل ہونے کے بعد اسکولوں کو ہاکی کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔
فیڈریشن کے مطابق اسکول سطح پر کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ملک بھر میں سند یافتہ ہاکی کوچز تعینات کیے جائیں گے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے۔
مزید بتایا گیا کہ ان اقدامات کے تحت فروری 2027 میں پہلی نیشنل انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں رجسٹرڈ اسکولوں کے باصلاحیت کھلاڑی حصہ لیں گے۔
_2026_08_04_09_45_00_17496470.jpg)


Leave A Comment