پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اعلان کے مطابق گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، ارشد لیاقت، محمد عبداللہ، سفیان خان، ارباز احمد، حماد انجم، معید شکیل، غضنفر علی اور زکریا لیاقت شامل ہیں۔

پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 11 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، جس کے لیے ٹیم بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار