آخری میچ میں جنوبی کوریا سے شکست، پاکستان نے ہاکی سیریز 3-1 سے جیت لی
پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان چار میچوں کی ہاکی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔
جنوبی کوریا نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ تیسرے کوارٹر میں کورین ٹیم نے مزید 3 گول کیے جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک اور گول کر کے اسکور 6-2 کر دیا۔
پاکستان نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں ایک، ایک گول اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم خسارہ کم کرنے کے باوجود میچ میں واپسی نہ کر سکی۔
آخری میچ میں شکست کے باوجود پاکستان نے چار میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم نے ابتدائی تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی تھی۔
ہاکی مینجمنٹ نے مستقبل کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری میچ میں انڈر 21 کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا، تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کا تجربہ حاصل ہو سکے۔
_2026_08_08_09_23_46_54598521.jpg)


Leave A Comment