پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے ہو گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب مہنگائی میں اضافے پر عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔
_2026_07_29_09_45_33_53636836.jpg)
_2026_07_31_10_01_11_88631715.jpg)
_2026_07_31_09_59_29_61974827.jpg)
Leave A Comment