لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 میں براہِ راست رسائی حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے سے سپر ایٹ تک پہنچنے والی 8 ٹیموں نے 2028 کے میگا ایونٹ کیلئے براہِ راست کوالیفائی کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے علاوہ بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز بھی براہِ راست کوالیفائی کر چکی ہیں۔ جبکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2028 کی مشترکہ میزبانی کرنے والے ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو میزبان ہونے کی حیثیت سے پہلے ہی ایونٹ میں براہِ راست شرکت حاصل ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 9 مارچ تک ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں سرفہرست تین مزید ٹیمیں بھی براہِ راست ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی، جن میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ میگا ایونٹ 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا، جس میں دنیا بھر کی 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے مدمقابل ہوں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار