برطانوی اوپن 2026 میں پاکستان رائفل ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گولڈ، 2 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 13 میڈلز جیت لیے۔

ایونٹ میں 24 ممالک سے تقریباً 185 عالمی معیار کے شوٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان نے محدود تعداد میں شوٹرز کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا، تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے احسن گل نے 1000 گز انڈر 25 اور ایگریگیٹ 1000 گز انڈر 25 مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کیے۔

حذیفہ گل نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ محمد ولید نے 1000 گز کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایف ٹی آر ایگریگیٹ مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پاکستانی شوٹرز نے 800 اور 900 گز کے مختلف مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور متعدد تمغے حاصل کیے۔

پاکستان لانگ رینج رائفل ایسوسی ایشن کے مطابق برطانوی اوپن 2026 عالمی چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاری کا اہم مرحلہ تھا۔ ایونٹ میں شاندار کامیابی سے عالمی چیمپئن شپ سے قبل پاکستانی شوٹرز کا اعتماد بھی بلند ہوا ہے۔

7ویں ایف کلاس ورلڈ چیمپئن شپ 10 سے 16 اگست تک برطانیہ میں جاری رہے گی، جہاں پاکستانی ٹیم برطانوی اوپن کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے پُراعتماد ہے۔

 

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار