ویانا انٹرنیشنل روئنگ مقابلے: پاکستانی ایتھلیٹس کا شاندار مظاہرہ، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز جیت لیے
ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 12 میڈلز اپنے نام کر لیے۔
مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں حسنین رضا اور عبدالرحمان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مینز اوپن ڈبلز میں محمد اسد اور ذیشان حسین نے بھی طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
اوپن مینز فور ایونٹ میں عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ویمنز کیٹیگری میں ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ اور جویریہ نے مختلف مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے چار طلائی تمغے حاصل کیے۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں 12 ممالک کے 700 سے زائد روئرز نے شرکت کی، جبکہ کراچی بوٹ کلب کی جانب سے 45 کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
پاکستانی ایتھلیٹس کی اس شاندار کامیابی کو کھیلوں کے حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے ملکی روئنگ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
_2026_06_29_05_44_48_76588845.jpg)


Leave A Comment