کامن ویلتھ گیمز کے لیے پاکستان کے 36 رکنی دستے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ آفیشلز بھی شامل ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی کھلاڑی باکسنگ، ایتھلیٹکس، سوئمنگ، جمناسٹکس، جوڈو اور لان بال کے مقابلوں میں شرکت کریں گے۔ دستے کے چیف ڈی مشن میجر جنرل عادل رحمانی مقرر کیے گئے ہیں۔

ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم، فائقہ ریاض، انصر عباس، محمد اختر، محمد اسماعیل، محمد یاسر اور نورین حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ باکسنگ میں افضل خان، فاطمہ زہرا، ملائیکہ زاہد، قدرت اللہ اور ثمامہ رحمان ایکشن میں نظر آئیں گے۔

جمناسٹکس میں شہزاد علی، جوڈو میں شاہ حسین جبکہ لان بال میں مقصود، وسیم خان اور محمد ایوب قریشی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سوئمنگ میں حمزہ آصف، حریم ملک، جہاں آراء نبی اور محمد احمد درانی بھی حصہ لیں گے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار