عبداللہ شفیق کی شاندار سنچری، پاکستان مضبوط پوزیشن میں
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لیے ہیں۔ عبداللہ شفیق 107 اور کپتان بابر اعظم 86 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اذان اویس 55 اور امام الحق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کو اس برتری کو ختم کرنے کے لیے مزید 78 رنز درکار ہیں۔
ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز اپنی نامکمل اننگز 239 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی۔ جسٹن گریوز اور کپتان روسٹن چیس نے شراکت کو آگے بڑھایا، تاہم علی عثمان نے گریوز کو 73 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
بعد ازاں روسٹن چیس نے 70 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی لیکن عبید شاہ نے انہیں بولڈ کر دیا۔ دیگر کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 344 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی، علی عثمان اور عبید شاہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
_2026_08_04_09_40_40_48753148.jpg)


Leave A Comment