پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے کھیلا جائے گا۔ یہ اس گراؤنڈ میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔

اس سے قبل اس میدان میں محدود اوورز کے بین الاقوامی مقابلے اور ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں، تاہم اب پہلی بار یہاں ٹیسٹ کرکٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار