پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے دوران ٹی ٹوئنٹی سیریز کے وینیو میں جزوی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی، تاہم میچز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کا شیڈول بدستور برقرار رکھا گیا ہے اور اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔
_2026_07_22_16_03_23_90946026.jpg)


Leave A Comment