پی سی بی کا بڑا فیصلہ، 14 کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کی اجازت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف کھلاڑیوں کو بیرونِ ملک لیگز میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد وہ بین الاقوامی ٹی 20 لیگز میں حصہ لے سکیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے محمد حارث، شہاب خان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، شامل حسین اور فرحان یوسف کو این او سی دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہران ممتاز، عثمان خان اور علی شبیر کو بھی اجازت فراہم کی گئی ہے۔
مزید کھلاڑیوں میں محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد شامل ہیں، جنہیں بھی بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 میں شرکت کے لیے این او سی دیا گیا ہے، جبکہ معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ اقدام کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا اور ان کے تجربے میں اضافہ کرے گا۔
_2026_07_04_07_21_16_85504736.jpg)


Leave A Comment