پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے۔ قومی ٹیم کی یہ نئی کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے، جسے ’’مارخور ایڈیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آفیشل کٹ میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو نمایاں انداز میں شامل کیا گیا ہے۔

آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا روانہ ہو گی، جہاں ٹورنامنٹ سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، تاہم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں قومی ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار