ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کپتان ہاکی ٹیم پر پابندی ختم کردی
لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محی الدین وانی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ وہ ابتدائی طور پر قلیل مدتی بنیادوں پر فیصلے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
ایڈہاک صدر نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل پر کام جاری ہے تاکہ آنے والے اہم مقابلوں میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
_2026_02_20_15_07_13_99010944.jpg)


Leave A Comment