پاکستان سپورٹس بورڈ میں 15 سال سے آڈٹ نہ ہونے کا انکشاف، مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں
پاکستان سپورٹس بورڈ کے مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں گزشتہ 15 سال سے اکاؤنٹس کا باقاعدہ آڈٹ نہیں کیا گیا۔
آڈیٹر جنرل پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے مالی سال 2009-10 سے لے کر 2024-25 تک مالیاتی گوشوارے تیار نہیں کیے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ادارے نے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے قواعد پر عملدرآمد نہیں کیا۔ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت تمام سرکاری رقوم کو ایک ہی سرکاری اکاؤنٹ میں رکھنا ضروری ہے، تاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس کے برعکس ایک الگ بینک اکاؤنٹ برقرار رکھا ہوا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق 30 جون 2025 تک پاکستان سپورٹس بورڈ کے بینک اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 591 روپے موجود تھے۔
رپورٹ میں ان بے ضابطگیوں کو سنگین قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو اصلاحی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
_2026_07_02_08_40_08_83641100.jpg)


Leave A Comment