اسلام آباد: قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) کے فنڈز کے غیر واضح استعمال پر سوال اٹھایا ہے۔

پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے پرو ہاکی لیگ کے تمام انتظامات شہباز سینئر کے ذمے تھے، تاہم عملی طور پر آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی نے سہولیات فراہم کیں، اور کھلاڑیوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اس دباؤ میں ایسے محسوس کر رہے تھے جیسے ذہنی مریض بن گئے ہوں، جبکہ ٹیم کی کوالیفائنگ کارکردگی محض ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فی کھلاڑی ابھی بھی 35 سے 40 لاکھ روپے کی ادائیگی باقی ہے۔

کپتان نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ اور بنگلہ دیش و ارجنٹائن کے دوروں کے اخراجات بھی ہاکی فیڈریشن نے ادا نہیں کیے۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی سے اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ میں ضرور شرکت کریں گے۔

عماد شکیل بٹ کا موقف ہے کہ ہاکی کی بہتر ترقی کے لیے فنڈز کی شفاف تقسیم اور فوری ادائیگیاں ضروری ہیں تاکہ کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار