بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی خدشات کے باعث ایک روز کے لیے معطل کردی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس معطل کرنے کا فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مسافروں کو مشکلات سے بچانے کے لیے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کردی جائے گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار