کولمبو: قومی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ چار برسوں سے مسلسل کارکردگی دکھا رہا ہوں اور اسی محنت کا فائدہ بین الاقوامی سطح پر ملا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں نمیبیا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کریں۔

صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، تاہم سلمان علی آغا اور شاداب خان کے ساتھ اہم شراکت داری نے میچ کا رخ بدل دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔ ماہرین کے مطابق فرحان کی ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار