مصر کے کھلاڑی سلمان خلیل نے پاکستان کے ناصر اقبال کو شکست دے کر پاکستان نیوی فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں مصر کے تیسرے سیڈ سلمان خلیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناصر اقبال کو اسٹریٹ گیمز میں شکست دی۔

میچ کے اسکور کے مطابق سلمان خلیل نے 12-14، 3-11 اور 11-13 سے کامیابی حاصل کی۔

فائنل کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل امین تھے، جبکہ اس موقع پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور سابق گورنر معین الدین حیدر بھی موجود تھے۔

وائس ایڈمرل فیصل امین کا کہنا تھا کہ پی این فلیٹ کلب اوپن انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے اور پاک بحریہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنی سرپرستی جاری رکھے گی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر عدنان اسد نے مستقبل میں مزید بڑے ٹورنامنٹس کے انعقاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو محنت کے ذریعے عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کرنی ہوں گی۔

اس موقع پر سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی لاس اینجلس اولمپکس میں کوالیفائی کر کے سونے کا تمغہ جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو مکمل توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار